(فقہی مسائل)
نمازِ جنازہ
مسلمان میت کی نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ (اگر علاقے میں سے چند افراد ادا کر لیں تو سب کا فرض ادا ہو جائے گا) اس نماز میں رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا بلکہ چار تکبیریں ہوتی ہیں۔
نیت جنازہ
چار تکبیر نماز جنازہ، فرض کفایہ، ثناء واسطے اللہ تعالی کے، درود واسطے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے، دُعا واسطے اس حاضر میت کے، پیچھے اس امام کے، منہ طرف کعبہ شریف، یہ نیت کر کے (امام کے اللہ اکبر کہنے کے بعد) اللہ اکبرکہے۔
ثناء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالَی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاءُ کَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکْ.
’’اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں، تیرا نام بزرگی والا ہے، تیری شان بلند ہے، تیری تعریف(خوبی) بہت بڑی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘
اس کے بعد امام اللہ اکبر کہے گا اور مقتدی بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے گا اس کے بعد درود پاک پڑھے گا۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّعَلَی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَکْتَ وَرَحِمْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَی اِبْرَاهيْمَ وَعَلَی اٰلِ اِبْرَاهيْمَ اِنَّکَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ.
آخرین ویرایش توسط مدیر: