مذهبی نماز کی‌فضیلت


پاسبانِ ختمِ نبوت

شیخ الاسلام نے عقیدۂ ختمِ نبوت کی پاسبانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق نہ صرف قادیانیوں کے مباہلے کا چیلنج قبول کیا بلکہ مرزا غلام احمد قادیانی کی دِماغی کیفیات اور جھوٹے دعویٰ ہائے نبوت پر کتب تحریر کر کے اور پوری دُنیا میں اِجتماعات اور کانفرنسوں کے ذریعے اُنہیں اپنے دِفاع پر مجبور کر دیا۔
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:

آمدِ سیدنا اِمام مہدی علیہ السلام کے متعلق غلط فہمیوں کا اِزالہ

سیدنا اِمام محمد مہدی علیہ السلام کی آمد کے عقیدے پر اُمتِ مسلمہ کے طبقات میں صدیوں سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک طبقہ طوِیل مدت سے اِمام مہدی علیہ السلام کے اِستقبال کی تیاری میں ہے جبکہ دُوسرے کئی اَفراد نے خود مہدی ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سالہا سال کی تحقیق کے بعد قرآن و سنت کی روشنی میں سیدنا امام محمد مہدی علیہ السلام کی شخصی صفات، اُن کی آمد کے زمانہ کے حالات و واقعات اور متوقع آمد کے سال تک کی وضاحت کر کے جملہ شکوک و شبہات رفع کر دیئے۔
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:

اُمتِ مسلمہ کی ہمہ جہت رہنمائی

جب ہم اِسلامی تاریخ میں مجدّدین کی خدمات پر گہری نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ہر مجدّد نے اپنے دور میں جب تجدیدِ دین کا فریضہ سرانجام دیا تو اُس نے عصری تقاضوں کو ضرور سامنے رکھا۔ ہر دور میں اسلام کے جس شعبۂ زندگی میں زوال آیا مجدّدِ دین نے اُسی کی اَقدار بحال کیں۔ کسی نے علمی سطح پر تجدیدی خدمات سرانجام دیں تو کسی نے مٹتی ہوئی روحانی اقدار کو پھر سے بحال کیا۔ کسی نے سیاسی نظامِ سلطنت میں اِسلامی اَقدار کے دفاع کا کام کیا تو کسی نے عقائدِ اِسلامیہ کا دفاع کیا۔ بے شک وہ مجدّدین علم و عمل، تقویٰ و طہارت اور خَيْرُ الْقُرُون (بہترین زمانہ) کی نسبت کے باعث اَعلیٰ و افضل اور بلند رتبہ رکھتے ہیں۔ لیکن دورِ حاضر میں دینِ اِسلام پر طاری ہونے والا ہمہ جہت زوال اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ دورِ حاضر کا مجدّد ہر ہر جہت سے اِسلام کا دفاع کرے۔ اللہ رب العزت نے حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کو اپنے دور میں طاری ہمہ جہت زوال سے مقابلہ کے لیے ہمہ جہت صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں۔ جن کے ذریعے دینِ اسلام کے علمی، فکری، اَخلاقی، روحانی، معاشی، معاشرتی الغرض ہر پہلو پر تجدید و اِحیاء کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:

فریدِ ملت ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ

تحریکِ منہاج القرآن کتاب و سنت کے اِنقلابی فکر پر مبنی ایک عالم گیر تجدیدی تحریک ہے، جسے صدیوں تک اُمتِ مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اُمتِ مسلمہ کو علمی و فکری اور تحقیقی میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے دسمبر 1987ء میں فریدِ ملت ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔ یہ اِنسٹیٹیوٹ محض 19 سال سے بھی کم عرصہ میں 300 سے زائد کتب کی اِشاعت کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ میں غیر معمولی مقام حاصل کر چکا ہے۔ اِس اِنسٹیٹیوٹ کی لائبریری، نقل نویسی، تحقیق و تدوین، تصنیف و تالیف، ترجمہ، ادبیات، کمپوزنگ، ڈیزائننگ، خطاطی اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں بیسیوں ریسرچ اسکالرز و دیگر سٹاف صبح و شام مصروفِ عمل ہیں۔ اِس ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ میں دُنیا کے جدید ترین ریسرچ کے ذرائع اِستعمال کئے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ ہو
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:

فقہی میدان میں اِجتہادی خدمات

دورِ حاضر میں اُمتِ مسلمہ کی اکثریت جس فقہ پر عمل پیرا ہے دشمنانِ دین نے اُس کی حیثیت مشکوک بنا دی تھی۔ علم حدیث کے دعوے داروں نے فقہ حنفی کو رائے یا خیال کا علم قرار دے دیا تھا۔ ایسے میں شیخ الاسلام نے اپنی سالہا سال کی تحقیق سے مجدّدِ دین و ملت، بانی فقہ حنفی اِمام اَعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی اِمام الائمہ فی الحدیث کی حیثیت کو تسلیم کروایا۔ یوں سب سے بڑے فقہی مکتبِ فکر کا دورِ حاضر میں حقیقی دِفاع کا فریضہ ادا کیا۔

اِسلامی حدُود کے دفاع میں عدالتِ عظمیٰ میں رجم کی سزا کو حد قرار دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اِس کے علاوہ فقہی اور اِجتہادی فکر پر کتب بھی تحریر فرمائیں۔
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:

جوجـــه طـــلا

مدیر بازنشسته
مدیر بازنشسته
نوشته‌ها
نوشته‌ها
13,939
پسندها
پسندها
8,051
امتیازها
امتیازها
453
سکه
14

اِسلام کے معاشی نظام کا تحفظ

اِسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسا وقت بھی آیا کہ جب اَربابِ اِقتدار نے اِسلام کی معاشی اَقدار کو کچلتے ہوئے یہاں تک کہا کہ اِسلام کے پاس سود سے پاک معاشی نظام نہیں ہے۔ سر زمینِ پاکستان سے اسلام کے معاشی نظام کا دفاع کرتے ہوئے ایک ہی آواز اُبھری، جس نے حکمرانوں کے سامنے بلاسود معاشی نظام پیش کر کے اُنہیں مناظرے کا چیلنج دیا۔ یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کی مجدّدانہ تحقیق و بصیرت تھی کہ اس کے بعد کسی کو اسلام کے معاشی نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہ ہوئی۔ علاوہ ازیں آپ نے اِسلامی نظامِ معیشت کو باقاعدہ خطابات اور دروس کا موضوع بنایا اور تمام معاصر اِعتراضات کا شافی جواب دینے کے لیے اسلام کے معاشی نظام پر مستقل کتاب لکھی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بارے مزید معلومات کے لئے ملاحظہ ہو
 
آخرین ویرایش توسط مدیر:
کی این تاپیک رو خونده (کل خوانندگان: 0)
هیچ کاربر ثبت نام شده ای این تاپیک را مشاهده نمی کند.
عقب
بالا پایین